نمل کا 23 واں کانووکیشن ، 849 طلباء کوڈگریاں ،47 کو گولڈ میڈلز دیئے گئے

بدھ 22 مئی 2024 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا 23 واں کانووکیشن بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن میں 849 طلباء کوڈگریاں جبکہ 47 کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔ کانووکیشن میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی، پرو ریکٹرز، ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور طلباء کی بڑی تعداد نے والدین کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے مختلف شعبوں میں کامیابی سے ڈگریاں مکمل کرنے پر طلبا، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی نصابی تعلیم کے علاوہ طلباء کی اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا اخلاقی اور فکری فرض ہے کہ صلاحیتوں کو اپنے مادر وطن کی ترقی اور اپنے ہم وطنوں کی خوشحالی کے لئے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے کہا کہ نمل تعلیمی اداروں کی فہرست میں اہم مقام رکھتا ہے اور نمل کے پاس وہ تمام وسائل موجود ہیں جن کی بدولت آپ ملک و ملت کے لئے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور تعلیم کے مختلف شعبوں میں نمل کی کامیابیوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ ریکٹر نمل نے گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے محافظ ہیں، آپ کو ملکی ترقی اور تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں اور بصیرت کو بروئے کار لانے کا عظیم کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگے کا سفر لامحدود امکانات، چیلنجز پر قابو پانے اور خوابوں کی تعبیر سے بھرا ہوا ہے،آپ یہاں سے چلنے کے لئے جن راستوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ نہ صرف آپ کی اپنی تقدیر کا تعین کریں گے بلکہ وہ ہمارےملک کی ترقی کے لئے بھی اہم کردارادا کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب   اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں  کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی   رپورٹ  جاری

پنجاب اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی رپورٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی     امپیکٹ رینکنگ 2024  میں دنیا کی 2175جامعات میں  ساتویں نمبر پر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2024 میں دنیا کی 2175جامعات میں ساتویں نمبر پر

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد