نمل اور پی این آر اے کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 7 اگست 2025 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے )کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد پیشہ وارانہ ترقی، تربیت، تحقیق اور علمی تبادلے کے میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ نمل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دستخطی تقریب نمل کے اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت پر نمل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر شہزاد منیر اور پی این آر اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد وقاص شیرانی نے دستخط کئے۔ تقریب میں نمل کے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی ہلال امتیاز (ملٹری) سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت نمل اور پی این آر اے نے باہمی دلچسپی کے کئی اہم شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ادارے علمی و پیشہ وارانہ وسائل کا تبادلہ کریں گے تاکہ تعلیمی و ریگولیٹری صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس شراکت داری کا مقصد ادارہ جاتی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لئے ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مفاہمتی یادداشت میں خصوصی تربیتی کورسز کے نصاب کی تیاری اور بہتری کے لئے تعاون کو بھی اہمیت دی گئی ہے تاکہ یہ کورسز جدید پیشہ وارانہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔

مزید برآں، پی این آر اے کے افسران کو نمل کی جانب سے پیش کئے جانے والے مختلف زبانوں کے کورسز میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس معاہدے کے تحت پی این آر اے کے افسران نمل کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر کے تربیتی پروگرامز میں بھی شرکت کر سکیں گے جو قیادت، نظم و نسق اور حکمت عملی کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ اسی طرح نمل کے طلبہ کو پی این آر اے میں انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ایک متحرک اور بااثر ریگولیٹری ماحول میں عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر ریکٹر نمل نے تعلیمی اداروں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان روابط کو قومی ترقی اور استعداد کار کے فروغ کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری نمل کے اس عزم کی عکاس ہے جس کے تحت وہ تعلیمی اور پیشہ وارانہ افق کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصنوعی ذہانت سے لیس پہلے بی ایس ڈگری پروگرام کی منظوری دے دی گئی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصنوعی ذہانت سے لیس پہلے بی ایس ڈگری پروگرام کی منظوری دے دی گئی

یو ای ٹی پشاور میں قیمتی پتھروں کے شعبے پر آگاہی سیمینار

یو ای ٹی پشاور میں قیمتی پتھروں کے شعبے پر آگاہی سیمینار

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری

سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر کام کا آغاز

سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر کام کا آغاز

ایم ڈی کیٹ 2025،رجسٹریشن شیڈول جاری

ایم ڈی کیٹ 2025،رجسٹریشن شیڈول جاری

ڈپلومہ اِن کامرس سالانہ امتحانات 2025 طلبہ سے رشوت طلبی پر شدید تشویش

ڈپلومہ اِن کامرس سالانہ امتحانات 2025 طلبہ سے رشوت طلبی پر شدید تشویش

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار

زکریا یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کے قیام کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کے قیام کا فیصلہ

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں  سنگین مالی و ماحولیاتی بے ضابطگیوں پر  تحفظات کا اظہار

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں سنگین مالی و ماحولیاتی بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار

یو ای ٹی لاہور اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے درمیان  محفوظ سفر محفوظ پاکستان  آگاہی مہم چلانے پر  اتفاق

یو ای ٹی لاہور اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے درمیان محفوظ سفر محفوظ پاکستان آگاہی مہم چلانے پر اتفاق

یونیورسٹی آف سوات کاچوتھا کانووکیشن اور ریہرسل موخر

یونیورسٹی آف سوات کاچوتھا کانووکیشن اور ریہرسل موخر