Aik Sahib

ایک صاحب

ایک صاحب کو ہر وقت فالج گرنے کا دھڑکا لگا رہتا تھا۔ جب بھی کوئی ان سے ملتا تو وہ اپنے خوف کا بکھیڑا کھول لیتے۔ ایک دن وہ کسی میں بیٹھے تھے کہ اچانک ان کا رن اڑ گیا اور بوکھلائے انداز میں بولے۔ ”افسوس! وہی ہوا جس کا مجھے ہمیشہ سے خدشہ تھا‘ میری دائیں ٹانگ مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔“ ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ہوئے صاحب کسی قدر جھنجھلا کر بولے۔ ”معاف کیجئے! آپ پچھلے پانچ منٹ سے میری بائیں ٹانگ پر چٹکیاں بھر رہے ہیں۔“

Your Thoughts and Comments