Bhalu Or Uss Ki Dum - Article No. 900

بھالو اور اس کی دم - تحریر نمبر 900
ایک پجاری پڑوس کے گاوٴں میں ایک امیر آدمی کے یہاں سے جنگل کے راستے اپنے گاوٴں کی طرف لوٹ رہا تھا۔ وہ امیر آدمی بڑا سخی تھا ، وہ فقیروں اور پجاریوں کی بہت عزت کرتا تھا اور ان کو اشرفیوں اور قیمتی تحفے تحائف سے نوازتا تھا
بدھ 16 مارچ 2016
(جاری ہے)
پجاری اسی سوچ میں ڈوبا رہا کہ بھالو کی دم کو پکڑ کر اسی طرح گول گول گھماتے رہنے سے ہی اس کی جان بچ سکتی ہے۔ کچھ دیر تک یہی حالت رہی کہ ادھر سے ایک لکڑہارے کا گذر ہوا۔ چاروں طرف پھیلے ہوئے سونے کے سکوں اور گول گول گھومتے ہوئے پجاری اور بھالوکو دیکھ کر اسے بہت تعجب ہوا ۔ دونوں کے قریب آیا اور کھڑے ہوکر ان دونوں کوغور سے دیکھنے لگا۔ پھر اس نے پجاری سے پوچھا :” پجاری جی ! یہ آپ کیا کررہے ہیں اور چاروں طرف سونے کے سکے کیوں بکھرے ہوئے ہیں؟“
پجاری نے لکڑ ہارے کی آواز سن کراس کی طرف دیکھا۔ اس کے ذہن میں ایک ترکیب آگئی۔ اس نے اسی طرح گول گول گھومتے ہوئے کہا :
”اے لکڑ ہارے! یہ جو ہر طرف تم سونے کے سکے بکھرے ہوئے دیکھ رہے ہو یہ بھالو کی دم کو پکڑ کر اس طرح گول گول گھمانے سے نکلے ہیں۔“
لکڑ ہارے کے دل میں لالچ آگئی ، اس نے کہا:” آپ کو تو کافی اشرفیاں مل گئی ہیں۔ اب ذرا مجھے بھی بھالو کی دم پکڑا دیجیے ،تاکہ میں بھی اسے گھما کر کچھ سونے کے سکے حاصل کرسکوں۔“
پجاری کچھ دیر تو یوں ہی دکھاوے کے لیے ٹالتا رہا۔ پھر اس نے لکڑ ہارے کو بھالو کی دم پکڑا دی اور سونے کے سکوں کو جلدی جلدی جمع کرکے وہاں سے بھاگ گیا۔
لالچی لکڑا ہاراسونے کے سکوں کے لیے اسی طرح پریشانی کے عالم میں بھالوکی دم پکڑ کر گول گول گھومتا رہا اسے سکے نہ ملنے تھے نہ ملے لیکن ہاں! جب وہ بری طرح تھک گیا تو اس کو لالچ کی سز امل گئی یعنی بھالو نے اسے مار کر کھالیا۔
Browse More True Stories

اذان کا احترام
Azzan Ka Ehtrram

شکر گزار
Shukar Guzar

جنات کی بستی
Jinnat Ki Basti

حاتم طائی کا ایثار
Hatim Tai Ka Aisaar

حسین شہزادی
Haseen Shehzadi

نوکر کا علاج
Nokar Ka Elaaj
Urdu Jokes
کنجوس اور مہمان
Kanjoos Aur Mehmaan
ایک خوبصورت
Aik Khoobsurat
شاہجہان کی وفات
shahjahan ki wafat
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
دودھ والا
Doodh Wala
کون دھوئے گا
kaun dhoyeage
Urdu Paheliyan
بن کھانے کی چیز کو کھایا
bin khane ki cheez ko khaya
بیٹی جا پہنچے بازار
beti ja punche bazar
ایسا نہ ہو کہ کام بگاڑے
aisa na ho k kam bigary
یقینا وہ بزدل ہے جس نے بھی کھایا
yaqeenan wo buzdil hy jis ny khaya
اک گھر کا اک پہرے دار
ek ghar ka ek pehredaar
ایک بلا نے مشکل ڈالی
ek bala ny mushkil daali