Aik Kanjoos - Joke No. 967

ایک کنجوس - لطیفہ نمبر 967

ایک کنجوس رئیس کے پاس ایک فقیر گیا اور سوال کیا اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دو۔ رےئس نخوت سے بولا۔ ”یہ ہماری شان کے خلاف ہے کچھ زیادہ مانگو۔“ فقیر خوش ہو کر بولا۔ ”چلو پانچ روپے ہی دے دو“ رےئس پھر غرور سے بولا۔

(جاری ہے)

”ابھی کچھ زیادہ مانگو ہمیں شرم آتی ہے“ فقیر کے دل میں لڈو پھوٹنے لگے کہ اب اچھا مال ہاتھ آئے گا وہ خوشی سے چلا کر بولا۔ ”اچھا بابا! خدا تمہیں لمبی عمر دے۔ مجھے ایک ہزار روپیہ دے دو“ رئیس بولا۔ ”ہاں اب تم نے ٹھیک مانگا ہے اب میں کم از کم فخر سے یہ جواب تو دے سکتا ہوں کہ فی الحال میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔“

Urdu Jokes