کورونا وائرس کے باعث لاہور کا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

ڈاکٹر حافظ مقصود کو کورونا کا شکار ہونے کے بعد علاج کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 4 جون 2020 11:38

کورونا وائرس کے باعث لاہور کا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین4 مئی 2020ء ) کورونا وائرس کے باعث لاہور کا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینستھیز یا کے لئے سروسز ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کورونا وائرس سے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال کے مطابق ڈاکٹر حافظ مقصود کو کورونا کا شکار ہونے کے بعد علاج کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اب تک پنجاب میں 12 ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن میں لڑتے طبی عملے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس کے بعد تقریباََ اڑھائی ہزار کے قریب طبی عملہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو کے ہیں جبکہ میڈیکل سے منسلک 25 افراد اس وائرس سے جان کھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 84 ہزار 921 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس زدہ افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے متاثرین کی تعداد 83 ہزار 22 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی گنتی بھی 1700 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کے متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 32 ہزار 910 ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments