فلم ’’پدماوت‘‘ میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا، دیپیکا پڈوکون

بدھ 3 اکتوبر 2018 13:49

فلم ’’پدماوت‘‘ میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا، دیپیکا پڈوکون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوت‘‘ میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر ’’آسک می سیشن‘‘ میں مداحوں کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ فلم ’’پدماوت‘‘ میں رانی پدماوتی کے کردار کی عکاسی کرنا نہ صرف ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا بلکہ اس کے لئے بھاری زیورات اور کپڑوں کو سنبھالنا بھی اتنا ہی مشکل تھا لیکن جب آپ کسی کردار میں کھو جاتے ہیں تو آپ کو زیورات اور کپڑوں کے بھاری ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا پہلا منظر اور خود سوزی کے منظر والا لباس ان کا پسندیدہ ہے۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 13:49:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :