ہنی مون ملتوی،رنویراوردیپکاکی فلمی کیریئرکوترجیح

جمعرات 20 دسمبر 2018 12:28

ہنی مون ملتوی،رنویراوردیپکاکی فلمی کیریئرکوترجیح
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون نے فلمی کیریئر کو ترجیح دیتے ہوئے ہنی مون پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے ساری توجہ اپنی نئی آنے والے فلم سمبا کی تشہیری مہم پر مرکوز رکھنے کے لئے ہنی مون ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر روہیت شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے لیڈ ایکٹر پر کوئی دبائو نہیں ڈالا اور نہ ہی پروموشن کی غرض سے تاریخیں مقرر کی ہیں، یہ رنویر کا اپنا فیصلہ ہے کہ ہنی مون پر جانے سے پہلے اپنا تمام کام مکمل کریں۔

سارہ علی خان فلم میں رنویر سنگھ کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں،جس کے گانے خصوصا آنکھ ماریپہلے ہی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے تفریحی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں فیملی ممبرز اور صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 20/12/2018 - 12:28:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :