فلموں میں سینئر فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا رحجان بڑھ گیا

جاوید شیخ نے اداکار شاہد کو فلم ’’وجود‘‘ میں ندیم اور اپنے مقابل اہم کردار میں کاسٹ کرلیا

ہفتہ 25 فروری 2017 11:59

فلموں میں سینئر فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا رحجان بڑھ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) فلموں میں سنیئر فنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جانے لگا۔فلموں میں سنیئر فنکاروں کو اہم کرداروں میں لینے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم ٹی وی کے سنیئر اداکار شکیل کو ہدایتکار خالد خان نے فلم ’’زہرعشق‘‘ میں کاسٹ کیا ہے جس کے ذریعے ان کی 17سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے اسی فلم میں اداکار شبیر جان ڈبیو کرنے جارہے ہیں جبکہ اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے اداکار شاہد کو فلم ’’وجود‘‘ میں ندیم اور اپنے مقابل اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ تینوں فنکار پہلی مرتبہ کسی فلم میں پردہ اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔علاوہ ازیں ہدایتکار گوہر رشید نے اسٹریٹ فٹبال پر بنائی جانے والی فلم ’’میدان‘‘ میں اداکار نعمان اعجاز کو مرکزی کردار میں لیا ہے جس کے ذریعے ان کی سات سال بعد پردہ اسکرین پرواپسی ہورہی ہے جبکہ اداکار عدنان صدیقی فلم ’’یلغار‘‘ کے ساتھ بھارتی فلم ’’موم‘‘ کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 11:59:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :