وِن ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات ختم

بدھ 26 اپریل 2017 13:39

وِن ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات ختم
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء)وِن ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات ختمہالی وڈ کی تہلکہ خیز مووی ’’فاسٹ اینڈ فیورس‘‘ سیریز کے دو بڑے سپر اسٹارز وِن ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات دور ہوگئے۔ دونوں اب اگلے نویں حصے میں بھی کریں کام گے۔دی فیٹ ا?ف دی فیورس دنیا بھر میں کمائی پر کمائی کررہی ہے اور گاڑیوں کی اس دوڑ میں کاروبار میں بھی یہ تخلیق سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

خبریں گرم تھیں کہ مووی کے اسٹار وِن ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان عکس بندی کے دوران تناؤ رہا اور اسی لیے اگلے سیکوئل میں دونوں کا ساتھ ساتھ آنا ناممکن نظر آرہا ہے۔اس خبر کو اہمیت اس وقت اور زیادہ ہوئی جب وِن ڈیزل نے سوشل میڈیا پر سیریز کی ہیروئنز کی تعریف کی، لیکن میل کو اسٹارز کو برا بھلا کہا۔ ایسی صورتحال میں فیورس کے پروڈکشن ہاؤس نے دونوں سپر اسٹارز کی میٹنگ کرائی۔ جس میں باقاعدہ طور پر تمام تر گلے شکوے دور کیے گئے۔فیورس سیریز کے اگلے حصے میں دونوں سپر اسٹارز پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:39:51