سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے‘ملا ئیکہ

جمعرات 27 اپریل 2017 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) ماڈل وپر فارمر ملائیکہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملائیکہ نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری شوبز میں واپسی پر اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملی۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:49:44