ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ بھی اسرائیل کی سابق فوجی اہلکار کا ریکارڈ نہ توڑ سکی

فلم ’ونڈر وومین‘ بدستور اس ہفتے بھی امریکا میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم رہی، جب کہ دوسرے نمبر پر ٹام کروز کی فلم رہی

جمعہ 9 جون 2017 23:04

ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ بھی اسرائیل کی سابق فوجی اہلکار کا ریکارڈ نہ توڑ سکی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ بھی اسرائیل کی سابق فوجی اہلکار گال گدوت کی فلم ’ونڈر وومین ‘ کا ریکارڈ نہ توڑ سکی۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’ونڈر وومین‘ بدستور اس ہفتے بھی امریکا میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم رہی، جب کہ دوسرے نمبر پر ٹام کروز کی فلم رہی۔ونڈر وومین کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 2 جون کو پیش کیا گیا تھا، اس فلم نے پہلے ہی دن 5 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا، جب کہ ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ کو 9 جون کو ریلیز کیا گیا، اور یہ امریکا بھر میں صرف ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی کمائی کرسکی۔

ٹام کروز کی فلم کو امریکا بھر میں 4 ہزار سینما گھروں کی زینت بنایا گیا تھا۔ہدایت کار الیکس کرٹزمین کی اس فلم کو ڈارک یونیورس کے بینر تلے ریلیز کیا گیا، جس کے ساتھ ٹام کروز کی یہ پہلی فلم ہے جب ٹام کروز نے زندگی کو دائو پر لگادیا'اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک شہزادی کے ارد گرد گھومتی ہے، جو صدیوں بعد ایک ممی کی شکل میں بیدار ہوکر انسانیت کے لیے خطرہ بن جاتی ہے، اور اس ممی کو روکنے کا کام ٹام کروز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوں کے برعکس فلم کی ناکامی پر فلمی تنقید نگار بھی ٹام کروز پر کمزور ہدایت کاری اور اسکرپٹ کے باعث ان پر تنقید کر رہے ہیں۔تنقید نگارٹام کروز کو جانداراداکاری نہ کرنے پر نجہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس فلم کا ان کی ماضی کی بلاک بسٹر موویز سے موازنہ کر رہے ہیں۔ادھر اسرائیل کی سابق فوجی اہلکار گال گدوت کی فلم ونڈر وومین کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، فلم نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سطح پر بھی دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ونڈر وومین کا مقابلہ دی ممی سے قبل ہولی وڈ کی فلم بے واچ سے کیا جارہا تھا، جس میں بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 23:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :