کوہلی پرہمیشہ کیلئے پابندی لگادینی چاہیے ،ْبھارتی اداکار

بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے ،ْ کمال راشد خان

پیر 19 جون 2017 13:14

کوہلی پرہمیشہ کیلئے پابندی لگادینی چاہیے ،ْبھارتی اداکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) بھارتی اداکار کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے پر زندگی بھر کیلئے پابندی لگادینی چاہیے۔آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہاہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کیلئے پابندی لگادینی چاہیے۔

(جاری ہے)

راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔بھارتی اداکار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو بیچا بلکہ بھارت کا فخر بھی بیچا ہے۔کمال راشد نے کہا بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:14:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :