رجنی کانتھ کی فلم’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

رجنی کانتھ کی فلم’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) رجنی کانتھ کی فلم’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار رجنی کانتھ کی نئی آنے والی فلم ’’کالا کاریکالان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے شوٹنگ کے عملے کا رکن مائیکل ہلاک ہوگیا تاہم حادثے کے وقت رجنی کانتھ وہاں موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق رجنی کانتھ کی فلم کے عملے کے رکن مائیکل نے تاروں سے بھرے اسٹیج پر پاؤں رکھا جس کے باعث اس کو کرنٹ لگ گیا ،ْ واقعہ کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :