پاکستان سمیت دنیا بھر میں عظیم مارشل آرٹسٹ و اداکار بروس لی کی 44 ویں برسی منائی گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 18:50

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عظیم مارشل آرٹسٹ و اداکار بروس لی کی 44 ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) مارشل آرٹ کے چاہنے والوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہو گا جو مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کو نہیں جانتا ہوگا۔بروس لی نے ایک عرصے تک دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ مگر فلمی دنیا میں آنے کے بعد کچھ عرصہ تک ہی اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر سکا۔ بروس لی کی ناگہانی موت نے کئی چاہنے والوں پر تو بجلی گرا دی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے چاہنے والوں نے تو اس کی تصاویر کو اپنے گھروں کی دیواروں پر اب بھی سجا کے رکھا ہوا۔اسی مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی 44ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔ دنیا کے دوسرے ممالک کے چاہنے والوں کی طرح بروس لی میموریل سوسائٹی پاکستان کے بانی کراٹے ماسٹر شیخ طارق نے کہا اس سلسلے میں پاکستان میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مارشل آرٹ کے ایونٹ کرائے گئے۔ بروس لی کے کروڑوں پرستار انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بروس لی کی 20جولائی 1973 کو ہانگ کانگ میں پراسرار موت کا ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:50:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :