پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’’دی بلیک پرنس ‘‘کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا

جمعرات 20 جولائی 2017 18:50

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’’دی بلیک پرنس ‘‘کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’’دی بلیک پرنس ‘‘کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا فلم 21 جولائی کو لاہور کے سینما گھروں کی زینت بنے گی پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران نے انگریز دور کے پنجاب کے آخری راجہ مہاراجہ دلیپ سنگھ کی کہانی پر مبنی فلم دی بلیک پرنس کو دیکھا اور عام نمائش کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، ستیندر سرتاج، روپ منگو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹر قوی راز ہیں۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 18:50:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :