نئی فلم ’جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘ کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا

ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2017 11:58

نئی فلم ’جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘ کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فریمین کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رون شیلٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور ایک سابق وکیل کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی دشمنی کو پس پشت ڈال کر ایک کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں مورگین فریمین، گلین ہیڈلے، ٹومی لی جونز، رین روسو، جو پینٹولیانو، ایلیزبتھ ایشلے اور شیرل لی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان میس اور ایلن سمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 11:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :