راج کمار رائو آج جس مقام پر ہیں وہ حقیقی معنوں میں اس کامیابی کے حق دار ہیں، کریتی سینن

منگل 26 ستمبر 2017 14:33

راج کمار رائو آج جس مقام پر ہیں وہ حقیقی معنوں میں اس کامیابی کے حق دار ہیں، کریتی سینن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ راج کمار رائو آج جس مقام پر ہیں وہ حقیقی معنوں میں اس کامیابی کے حق دار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ راج کمار رائو کو فلم انڈسٹری میں جو مقام ملا ہے وہ اس کے حق دار ہیں، ان کی فلم ’’نیوٹن‘‘ کی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’نیوٹن ‘‘ کی آسکر ایوارڈ میں نامزدگی پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور اس پروہ راج کمار رائو کو مبارک بار پیش کرتی ہیں ۔ کریتی سینن فلم ’’فرضی‘‘ میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 14:33:11

Rlated Stars :