فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے، فلمساز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے، فلمساز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈفلم ’’ پدماوتی ‘‘ کے فلمسازوں نے کہا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او شوبھا سنت نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں دپیکا پڈوکون (رانی پدمنی) اور رنویر سنگھ (علائوالدین خلجی) کے مابین ایک بھی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا، یہ سب افواہیں ہیں۔ فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ ،دپیکا پڈوکون، ادیتیا رائو حیدری اور رضا مراد شامل ہیں۔فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:30:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :