ہندو انتہا پسندوں نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی

انڈر ورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمار کرنے کیلئے فلم میں پیسہ لگایا ہے‘ شری راجپوت کرنی سینا کا الزام

جمعہ 17 نومبر 2017 11:42

ہندو انتہا پسندوں نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’’پدماوتی‘‘ ریلیز کی گئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔ ہندوانتہا پسند جماعتیں اب بھی فلم پدماوتی کی بھرپورمخالفت کررہی ہیں جب کہ راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

کرنی سینا کے سربراہ لوکیندرا سنگھ کالوی نے دپیکا کی ناک کاٹنے کے علاوہ فلم کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ’’ناچنے والی‘‘ قراردیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انڈرورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمارکرنے کے لیے فلم میں پیسہ لگایا ہے ۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرمہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کو سکیورٹی فراہم ک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:42:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :