اسٹیج کی نامور اداکارہ ہما علی کی چھ ماہ بعد الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر امیں واپسی ہوگئی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ہما علی کی چھ ماہ بعد الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر امیں واپسی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہما علی نئے ڈرامہ ’’ ٹولہ عاشقاں دا ‘‘میں پر فارم کر یں گی اس حوالے سے ہما علی نے بتایا کہ میں چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ڈرامہ بینوں کی پرزور فرمائش پر ڈرامہ ٹولہ عاشقاں دا میں پرفارم کر رہی ہوں چھ ماہ سے مسلسل الحمرا ء آرٹس سنٹر میں پرفارم کر رہی ہوں اس وجہ سے یہاں پرفارم نہیں کر پائی لیکن مداحوں کا پیار کھینچ لایا ہے اور اب وقفے وقفے سے پرفارم کرتی رہا کروں گی۔

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:40:52