ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی ہولی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم دی 15:17 ٹو پیرسکا پہلا ٹریلر جاری

فلم آئندہ سال 9فروری کووارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:53

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی ہولی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم دی 15:17 ٹو پیرسکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کلائنٹ ایسٹ وڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے جانباز امریکی فوجیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو ٹرین میں دہشت گردی کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر نکلتے ہیں اور اپنی جان داو پر لگا کر معصوم لوگوں کو بچانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

جسیکا میئر اور کلائینٹ ایسٹ وڈکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ اداکاراینتھونی سیڈلر، کراسپینسر اسٹون ، جینا فشر، جوڈی گریرئر اور رے کوراسانی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔ فلم آئندہ سال 9فروری کووارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 11:53:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :