پریانکا چوپڑا کی فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی سنڈانس فلم فیسٹیول میں تشہیر

پیر 22 جنوری 2018 13:34

پریانکا چوپڑا کی فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی سنڈانس فلم فیسٹیول میں تشہیر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی تشہیر کے لئے سنڈانس فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی تشہیر کے لئے سنڈانس فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران ٹیم کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کا حصہ بننا باعث فخر ہے جس کی کہانی والدین کی اپنے بچوں کے صحیح تربیت کرنے کی جدوجہد پر مبنی ہے، یہ فلم سماجی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنیآپ کو منفرد بنانے اور اپنی خصوصیات کو متحرک کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:34:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :