فلم ’’سلطان‘‘ نے تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈ اپنے نام کر لئے

پیر 22 جنوری 2018 14:40

فلم ’’سلطان‘‘ نے تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈ اپنے نام کر لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ فلم ’’سلطان‘‘ نے تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈ اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تہران انٹرنیشنل سپورٹس فلم فیسٹیول میں فلم ’’سلطان‘‘ کے لئے بہترین ہدایتکار علی عباس ظفر، اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما نے بہترین اداکاروں کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک پہلوان پر مبنی ہے جو اپنی کھو جانے والی عزت کو واپس لانے اور پیسہ حاصل کرنے کے لئے اپنے کیریئر کو دوبارہ شروع کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 14:40:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :