رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماوت‘‘ میں علائوالدین خلجی کو مافوق الفطرت قرار دے دیا

منگل 23 جنوری 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماوت‘‘ میں اپنے کردار علائوالدین خلجی کو مافوق الفطرت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ٹوئٹر پر فلم ’’پدماوت‘‘ میں اپنے کردار علائوالدین خلجی کے حلیے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے مافوق الفطرت یعنی مونسٹر کہا ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 11:20:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :