ٹائیگر شروف فلم ’’باغی 3‘‘ کی عکسبندی دسمبر میں چین میں شروع کریں گے

منگل 20 فروری 2018 13:26

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’باغی 3‘‘ کی عکسبندی دسمبر میں چین میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف ان دنوں فلم ’’باغی 2‘‘ پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد وہ دسمبر میں ’’باغی‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’باغی3‘‘ کی عکسبندی چین میں شروع کریں گے۔ فلم ’’باغی 2‘‘ 30 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار احمد خان اور پروڈیوسر ساجد نادیادوالا ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:26:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :