عامر خان کا ’ٹھگز آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے ۔

(جاری ہے)

میگا بجٹ فلم کی نمائش کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا فلم ’2.0‘ کے فلم ساز نمائش دیوالی کے موقع پر کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران باکس آفس پر ان کا مقابلہ عامر خان سے متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہی.عامر خان نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے ،اس کے باوجود فلم ’2.0‘ کے فلمساز یش راج فلمز سے ان کی فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :