کراچی میں بااثر افراد نے معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا

جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود پولیس کی پراسرار خاموشی نے شازیہ خشک اور اہلخانہ کو خوف میں مبتلا کر دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:18

کراچی میں بااثر افراد نے معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) کراچی میں بااثر افراد نے معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود پولیس کی پراسرار خاموشی نے شازیہ خشک اور اہلخانہ کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک رہائشی پروجیکٹ میں مقیم شازیہ خشک کے پڑوسی نے ان کے فلیٹ کے سامنے قبضہ کرنے کی کوشش کی، روکنے پر شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا۔

شازیہ خشک کے شوہر کا کہنا ہے کہ پڑوسی بااثر ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود علاقہ پولیس نے معروف گلوکارہ سے تاحال رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مدد، پولیس کی روایتی بے حسی نے شازیہ خشک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 18:18:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :