اداکار سخاوت نازنے اپنا ویب ٹی وی لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 22 مارچ 2018 12:57

اداکار سخاوت نازنے اپنا ویب ٹی وی لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اداکار سخاوت نازنے اپنا ویب ٹی وی لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔ ’’ناز کے انداز‘‘کے نام سے ویب ٹی وی پر ابتدائی طور پر پاکستانی مزاحیہ فنکاروں جن میں منور ظریف ، رنگیلا ، ظریف ، علی اعجاز ، ننھا ، لہری ، معین اختر ، عمر شریف اور نرالہ سمیت دیگر کو ٹربیویٹ پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سخاوت ناز نے اس حوالے سے شو کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ بعد ازاں اداکار سخاوت نازویب ٹی وی پر لائیو اپنے حالات زندگی اور فنی کریئر کے بارے میں بھی پرستاروں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ اپنے پرستاروں کے سوالات کے جوابات بھی دیا کریں گے ۔اس حوالے سے سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ میںنے ناز کے انداز سے ایک شوکا آئیڈیا ذہن میں رکھا ہوا تھا اور اب میں اس کو ویب ٹی وی کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیش کروں گا اس ٹی وی چینل کا نام بھی ناز کے انداز رکھا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:57:27