ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ نے ریلیز کے تین دنوں میں 73.10کروڑ کما لئے

پیر 2 اپریل 2018 14:02

ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ نے ریلیز کے تین دنوں میں 73.10کروڑ کما لئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ نے ریلز کے تین دنوں میں 73.10کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘30مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 25.10کروڑ ، دوسرے دن20.40کروڑ اور تیسرے دن 27.60کروڑ روپے کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 73.10کروڑ روپے بنتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار احمد خان ہیں۔

وقت اشاعت : 02/04/2018 - 14:02:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :