شوبز میں نوجوانوں کے لئے ملک کا نام روشن کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں : اداکارراشد محمود

گوشئہ گیان کی پانچویں نشست ایک مثبت مکالمے کے صورت فنون لطیفہ کے میدان میں نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ ثابت ہو گی: کیپٹن (ر) عطا محمد خان

جمعرات 19 اپریل 2018 20:11

شوبز میں نوجوانوں کے لئے ملک کا نام روشن کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں : اداکارراشد محمود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) بے وجہ کی سماجی تقسیم ہماری اخلاقی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،ہمارے معاشرتی بانچھ پن کا علاج آپس میں احترام کے رشتے استوار کرنے میں پنہاں ہے، یہ گوشئہ گیان محبت کے فروغ کا با عث ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار نامور اداکار راشد محمود نے کیا اور مزید کہاکہ موجودہ دور میں ہمارے ہاں ایسے ایسے ڈرامے چل رہے ہیں جن کا ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے ڈرامہ ،فلم اور شوبز کے ماضی اور حال میں پیش آنے والے نشیب و فراز پر روشنی ڈالی اور ان شعبوں کو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب میںڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری، خالد غیاث، حسن عسکری ، تصوف کے شعبہ میں اہم مقام رکھنے والے معین الدین طاہرکے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الحمرا کی اس کاوش کو سراہا۔تقریب کی نظامت کے فرائض نیاز حسین لکھویرا نے بخوبی احسن ادا کئے۔
وقت اشاعت : 19/04/2018 - 20:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :