سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’’پرنس‘‘ کے لئے ہرتیک روشن سے رابطے بڑھا لئے

جمعہ 20 اپریل 2018 12:26

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’’پرنس‘‘ کے لئے ہرتیک روشن سے رابطے بڑھا لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’’پرنس‘‘ کے لئے ہرتیک روشن سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے خبریں سامنے آرہی تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کریں گے لیکن اب بھنسالی نے اپنی نئی فلم کے لئے ہرتھک روشن سے رابطے بڑھا لئے ہیں اور فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے، فلم کا عارضی نام ’’پرنس‘‘ رکھا گیا ہے۔ سنجے لیلا ان دنوں مشہور شاعر ساحر لدھانوی کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں عالیہ بھٹ اور ابھیشیک بچن اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ہرتیک روشن فلم ’’سپر 30‘‘ کی عکسبندی مین مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 12:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :