علی ظفر جیسے لوگ شوبز کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہیںایسے لوگوں کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘فلم سٹار میرا

شوبز میں خواتین کو ہر اساں کر نا فیشن بن رہا ہے جسکے راستے میں دیوار چین جیسی رکاوٹ ڈالنا ہوگی ‘گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

علی ظفر جیسے لوگ شوبز کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہیںایسے لوگوں کو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘فلم سٹار میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ علی ظفر جیسے لوگ شوبز کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہیں ا یسے لوگوں کونشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘شوبز میں خواتین کو ہر اساں کر نا فیشن بن رہا ہے جسکے راستے میں دیوار چین جیسی رکاوٹ ڈالنا ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ مجھے علی ظفر کے بارے میں حقائق سن کر دل کو تکلیف ہو ئی ہے اور ہم میشا شفیع کے ساتھ ہیں اور اسکے لیے اگر سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو اس سے گریز نہیں کروں گی بلکہ ہر محازپر جنگ لڑ یں گی۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے شوبز حلقوں میں ایک علی ظفر نہیں بہت سے ایسے کردار موجود ہیں جو شوبز میں آنیوالی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں انکو کسی صور ت معافی نہیں ملی چاہیے۔
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 16:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :