ابھی خود کو اسٹار نہیں سمجھتی، ا

داکاری سیکھ رہی ہوں‘جھانوی کپور جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے دل جیت لیے

پیر 23 جولائی 2018 12:14

ابھی خود کو اسٹار نہیں سمجھتی، ا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) بالی ووڈ کی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 25 سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے دل جیت لیے۔جہاں ‘دھڑک’ میں جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی اداکاری سے شوبز شخصیات متاثر نظر آئیں، وہیں فلم نے ابتدائی 2 دن میں 19 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرکے اچھا آغاز کیا۔

تاہم فلم کی کمائی ان توقعات سے کہیں کم ہے، جو فلم کی ریلیز سے قبل ہی کی جا رہی تھیں۔فلم کو تجزیہ نگاروں اور فلمی شخصیات کی جانب سے اچھا ریسپانس ملنے کے بعد جہاں جھانوی کپور اور اشان کھاتر خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سری دیوی کی بیٹی فی الحال کوئی بھی ایسی بات کہنے سے گریز کر رہی ہیں، جن سے انہیں مستقبل میں پچھتانا پڑے۔

(جاری ہے)

‘دھڑک’ کے چرچوں کے بعد کئی فلمی شخصیات نے جھانوی کپور کو اسٹار بھی قرار دیا، تاہم وہ خود کو فی الحال اسٹار نہیں سمجھتیں۔

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھڑک کی کامیابی کے بعد جب جھانوی کپور سے بھارتی خبر رساں ادارے نے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو اس وقت اسٹار سمجھ رہی ہیں جس پر 25 سالہ جھانوی کپور نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت خود کو اسٹار نہیں سمجھتیں، بلکہ وہ اس وقت اداکاری سیکھ رہے ہیں اور وہ ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہیں۔

اسی طرح جب جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی فلم دھڑک میں ان کی اداکاری کی اب تک سب سے اچھی تعریف کس نے کی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی سب سے بہترین تعریف ان کے فلم ڈائریکٹر ششانک کھیتن نے کی۔جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹر نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے۔جھانوی کپور کے مطابق وہ ششانک کھیتن کے ان الفاظ کو اپنا اعزاز اور اپنی سب سے بہترین تعریف سمجھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 12:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :