ہالی ووڈ فلم’’ایونجرز4‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم آئندہ سال3مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئے گی

بدھ 15 اگست 2018 12:13

ہالی ووڈ فلم’’ایونجرز4‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ایونجرزکی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے ؛ ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم’’ایونجرز4‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں،رابرٹ ڈائونی جونیئر،کرس ایوانز، اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم’’ایونجرز4‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

2012ء کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔جس میں رابرٹ ڈائونی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ? گر ہونگے۔

(جاری ہے)

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،گارڈیئنز،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اٴْسے روکنے میں مصروف ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز4 والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرآئندہ سال3مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئیگی۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:13:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :