فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر جاری

بدھ 15 اگست 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم’’بھارت ‘‘ کا ٹیزر ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں سلمان یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’بھائو جی کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ خون سے میرے پاس دونوں تھے‘‘، فلم کے ٹیزر کی ٹیگ لائن میں ’’اے جرنی آف اے مین اینڈ اے نیشن ٹوگیدر‘‘ یعنی’’ ایک شخص اور ایک قوم کا سفر اکھٹے ‘‘ لکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’بھارت‘‘ جنوبی کوریا کی فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر‘‘ کا ریمیک ہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :