کریتی سنن فلم ’’پانی پت ‘‘ کے لئے گھڑ سواری کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن میں مصروف

پیر 20 اگست 2018 12:04

کریتی سنن فلم ’’پانی پت ‘‘ کے لئے گھڑ سواری کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن میں مصروف
ممبئی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سین فلم ’’پانی پت ‘‘ کے لئے گھڑ سواری کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سین ان دنوں ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے گھڑ سواری کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے تربیتی سیشن سے گزر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’پانی پت‘‘ میں میرا کردار مراٹھا واریئر کا ہے جس میں بہت سے مناظر گھڑ سواری پر مبنی ہوں گے جس پر مکمل عبور حاصل کرنا ہے جس کے بعد سے میرا گھوڑوں سے پیار مزید بڑھ گیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 12:04:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :