ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر شکوک وشبہات ہیں، گویندا

بدھ 19 ستمبر 2018 14:20

ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر شکوک وشبہات ہیں، گویندا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار گویندا نے کہا ہے کہ ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر شکوک وشبہات ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گویندا نے کہا ہے کہ میں ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے متعلق شک میں مبتلا ہوں جس کی وجہ ان کی 2013ء میں بنائی گئی فلم ’’چشمے بدور ‘‘ ہے، میں نے ان سے اس موضوع پر بات بھی کی لیکن انہوں نے کسی اور اداکار کے ساتھ فلم پر کام شروع کر دیا اور جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو مجھے حیرانگی ہوئی تو میں انہیں فون کیا اور کہا کہ میں واقعی آپکے ساتھ 18ویں اور 19ویں فلم کرنا چاہتا ہوں لیکن انہوں نے مجھے واپس فون نہیں کیا بعد ازاں میرے سیکریٹری نے انہیں فلم کی پیشکش کی جس پر ان کے منفی رویے سے مجھے دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ گویندا اور ہدایتکار ڈیوڈ دھون ایک ساتھ متعدد کامیاب فلمیں کر چکے ہیں جن میں ’’قلی نمبر 1‘‘، ’’ہیرو نمبر 1‘‘، ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘، ’’ شعلہ اور شبنم‘‘، ’’پارٹنر‘‘ اور ’’دلہے راجا ‘‘ شامل ہیں۔ گویندا کی نئی کامیڈی فلم ’’فرائے ڈے ‘‘ 3 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 14:20:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :