سلمان خان نے اپنے بہنوئی اور نئی اداکارہ ورینا حسین کو بھی متعارف کرادیا

بدھ 19 ستمبر 2018 17:27

سلمان خان نے اپنے بہنوئی اور نئی اداکارہ ورینا حسین کو بھی متعارف کرادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) بولی وڈ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد کا فلمی انڈسٹری میں قدم رکھنا کوئی نئی بات نہیں، تاہم زیادہ تر اداکاروں اور فلم ڈائریکٹرز کے بچوں کو فلم ساز کرن جوہر متعارف کراتے ہیں۔تاہم اس حوالے سے دبنگ ہیرو سلمان خان بھی پیچھے نہیں، جو جہاں اپنی فلموں کے ذریعے نئی اداکاراؤں کو متعارف کرانے میں شہرت رکھتے ہیں۔

وہیں ان پر شوبز سے تعلق رکھنے والے خاندان کے بچوں کو انڈسٹری میں متعارف کرانے اور ان پر اقربا پروری کو بڑھانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔جہاں انہوں نے اداکار ادیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو متعارف کرایا تھا، وہیں انہوں نے جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی ہوم پروڈکشن کی فلم ‘لو راتری’ کے ذریعے اپنے بہنوئی اور نئی اداکارہ ورینا حسین کو بھی متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے بولی وڈ کے ایک ولن کی بیٹی کو ہیروئن بنانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ 57 سالہ منیش بہل کی بیٹی پرانوتن بہل ان کی آنیوالی فلم میں ظہیرو کی ہیروئن ہوگی۔دبنگ ہیرو نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ پرانوتن بہل کو خوش آمدید کہیں۔ساتھ ہی انہوں نے پرانوتن کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ نوتن کی پوتی اور مونیا کی بیٹی ہیں۔25 سالہ پرانوتن بہل ماضی میں سلمان خان کے ساتھ چند فلموں میں ساتھ کام کرنے والے اداکار منیش بہل کی بڑی بیٹی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 17:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :