ایوشمن کھرانہ کا کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:35

ایوشمن کھرانہ کا کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ نے کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمن کھرانہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شائقین کو میری گائیگی بھی پسند ہے اور میں تقریبا اپنی ہر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگاتاہوں اور میری خواہش ہے کہ اگر کشور کمار کی زندگی پر فلم بنے تو میں اس میں کام کروں ، میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں میری فلم ساز انوراگ باسو سے بات ہوئی اور مجھے امید ہے کہ وہ میرے ساتھ اس پر فلم بنائیں گے،ایوشمن کی نئی فلم ’’بدھائی ہو‘‘18اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:35:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :