ایشوریا را ئے بچن کا’’ می۔ٹو ‘‘مہم پرتبصرے سے انکار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

ممبئی ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا را ئے بچن نے ایک تقریب کے دوران می۔ٹو مہم پرتبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک تقریب میں می۔

(جاری ہے)

ٹومہم پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاکیونکہ وہ بریسٹ کینسرکے بارے میںآگاہی پیدا کرنے کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں جہاں اُن سے می ۔ٹو مہم پر تبصرہ کرنے کا کہا گیا۔تاہم اُن کا مہم کے بارے میں کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہو کہ اس مہم نے بھارت میںایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی اس مہم کا ساتھ دیتی رہی ہیں اور آگے بھی دیں گی۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 14:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :