امت مشرا کا پہلا سنگل گانا ’’ویکیشن ‘‘ ریلیز

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ گلوکار امت مشرا نے اپنا پہلا سنگل گانا ’’ویکیشن ‘‘ ریلیز کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں امت مشرا پراجیکٹ (اے ایم پی) سے اپنا پہلا سنگل گانا ’’ویکیشن ‘‘ متعارف کرانے پر بے حد خوشی ہے جس میں ان کے ساتھ نیتیش ہیج، ایشون شریان، راہول ہریہان نے کام کیا ہے اور ایسے تخلیقی موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارت کے ثقافتی بینڈز اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمارے پلیٹ فارم اے ایم پی سے بینڈز کا رجحان واپس آئے گا۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :