سیف علی خان اور روہن مہرا فلم ’’بازار ‘‘ کے گانے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

سیف علی خان اور روہن مہرا فلم ’’بازار ‘‘ کے گانے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اور روہن مہرا پراکٹھا فلم ’’بازار ‘‘ کا گانا فلمایا جائے گا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بازار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سیف علی خان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار روہن مہرا ایک گانے میں اکٹھا پرفارم کریں گے جس میں دونوں اداکار گٹار بجاتے نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کے دوران اداکار روہن مہرا کا کہنا تھا کہ وہ اداکار سیف علی خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کے دوران خود کو آرام دہ محسوس کر رہے تھے کیونکہ سیف علی خان نے نہایت دوستانہ ماحول میں ان کے ساتھ کام کیا۔ فلم ’’بازار ‘‘ میں اداکار سیف علی خان اور اداکارہ رادھیکا اپتے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ فلم آئندہ سال 26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:28:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :