ایرانی فلمیں سماجی مسائل اور حقیقت پر مبنی ، بالی وڈ فلمیں باکس آفس پر اچھے کاروبار کے لئے بنائی جاتی ہیں، ماجد ماجدی

پیر 12 نومبر 2018 14:52

ایرانی فلمیں سماجی مسائل اور حقیقت پر مبنی ، بالی وڈ فلمیں باکس آفس پر اچھے کاروبار کے لئے بنائی جاتی ہیں، ماجد ماجدی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ایرانی فلم ساز ماجد ماجدی نے کہا ہے کہ ایرانی فلمیںسماجی مسائل اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ بالی وڈ فلموں کا رجحان کمرشل سائید اور باکس آفس کے بزنس پر مبنی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فلم ساز ماجد ماجدی نے 24 ویں کلکتہ انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی فلم انڈسٹری اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بہت فرق ہے ایرانی فلمیںسماجی مسائل اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ بالی وڈ فلمیں باکس آفس پر اچھے کاروبار کے لئے بنائی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :