ملن لتھریا اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے اہان شیٹھی کی پہلی فلم کی ہدایت کاری دیں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ ہدایت کار ملن لتھریا فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا کی فلم کی ہدایت کاری دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا کی فلم کامیاب تیلگو فلم ’’آر ایکس 100‘‘ کا ہندی ریمیک ہے جو اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے اہان شیٹھی کی بطور اداکار پہلی فلم ہو گی جس کے لئے ملن لتھریا نے ہدایت کاری کی پیشکش قبول کر لی ہے جبکہ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :