فواد اور ماہرہ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ چین اور پاکستان میں بیک وقت ریلیز ہوگی

بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس عید الفطر پرنمائش کیلئے پیش کی جائیگی

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

فواد اور ماہرہ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ چین اور پاکستان میں بیک وقت ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستانی ادا کار فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی پاکستانی فلم بننے جارہی ہے جو بیک وقت مقامی سینماؤں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں، جو آئندہ برس عید الفطر پر پاکستان اور چینی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق بالی وڈ کی کامیاب فلمیں دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار، ہندی میڈیم اور بہو بلی کچھ مہینوں یا سال کے بعد چین میں ریلیز کی گئیں تاہم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اسی دن پاکستان اور چین میں ریلیز ہوگی۔

پریس ریلیز کے مطابق اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ چین میں غیرملکی فلموں کے لیے کوٹہ کم ہے بلکہ چینی ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد بہت کم تعداد میں فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بیک وقت چینی اور پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کے فیصلے کو پاکستانی فلمی صنعت کیلئے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جارہا ہے ۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 18:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :