کترینہ کیف نے فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان کو زیادہ موزوں قرار دیدیا

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

کترینہ کیف نے فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان کو زیادہ موزوں قرار دیدیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’’زیرو‘‘ کے عنوان کو موزوں اور سکرپٹ کی تائید قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ہدایت کا آنند ایل رائے کی فلم کے حالیہ عنوان ’’زیرو‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم’’زیرو‘‘ کے ابتدائی عنوان ’’ کترینہ میری جان ‘‘ سے نہیں بلکہ حالیہ عنوان سے بے حد خوش ہیں کیونکہ یہ عنوان فلم کے لئے زیادہ موزوں اور سکرپٹ کی تائید کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ تھوڑی خود پسند ہوتیں توکوئی وجہ نہیں کہ فلم کا نام ’’کترینہ میری جان ‘‘ ہوتا۔ فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :