فلم بینک چور میں کپل شرما کی جگہ رتیش دیشمک کو شامل کیے جانے کا امکان

جمعرات 10 جولائی 2014 17:16

فلم بینک چور میں کپل شرما کی جگہ رتیش دیشمک کو شامل کیے جانے کا امکان

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) اداکار رتیش دیشمک جو کہ اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمز ایک ولن اور ہمشکل کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رتیش دیشمک کو یش راج کی نئی فلم بینک چور میں کپل شرما کی جگہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کامیڈین کپل شرما جو کہ یش راج کی فلم بینک چور سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے تھے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انھوں نے فلم سے علیحدگی اختیار کی۔

(جاری ہے)

دراصل کپل کو اپنے مشہور شو کامیڈی نائٹ ود کپل اور فلم کے درمیان کسی ایک کو چننا تھا جس کے باعث انھوں نے اپنے شو کو ترجیح دیتے ہوئے فلم سے کنارہ کشی اختیارکی۔ فلم سے علیحدگی کی ایک اور وجہ بھی بتائی جارہی ہے جو کہ فلم کی ہیروئن کا کردار ہے جس کے لیے نرگس فخری سے بات کی گئی تھی لیکن انھوں نے کپل کو لیڈ رول دینے کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا۔ فلم کی کہانی ایک بینک کی چوری کے گرد گھومتی ہے جس میں تین لوگ بینک لوٹنے کے لیے غلط دن کو چنتے ہیں اور مسائل کا شکار رہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 17:16:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :