تیلگو انڈسٹری میں اداکارہ ودیا بالن کے نام سے فلم بنے گی

”وئیر از ودیا بالن “ نامی فلم میں اداکارہ کے علاوہ تیلگو اداکار پرنس اور جیوتی سیٹھی بھی کام کریں گی

اتوار 8 فروری 2015 14:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء ) تیلگو فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے نام سے فلم بنے گی۔ صرف بالی ووڈ ہی نہیں تیلگو فلم انڈسٹری بھی ودیا کی دیوانی ہے جہاں نئی فلم کا ٹائٹل ہے ”وئیر از ودیا بالن “ یعنی ودیا کہاں ہیں۔

(جاری ہے)

کرائم کامیڈی فلم میں تیلگو اداکار پرنس اور جیوتی سیٹھی جلوہ گر ہونگی۔ کہا جا رہا ہے کہ تیلگو فلم ساز نے نام رکھنے سے پہلے ودیا جی سے خصوصی اجازت لی تھی۔

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 14:18:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :