عمران ہاشمی یووراج سنگھ کی بائیوپک میں اداکاری کے خواہشمند

بدھ 18 مئی 2016 13:10

عمران ہاشمی یووراج سنگھ کی بائیوپک میں اداکاری کے خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”اظہر“میں نظرآنے والے بولی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اب وہ یووراج سنگھ کی بائیوپک میں اداکاری کے خواہاں ہیں۔عمران ہاشمی نے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر لائیو چیٹ سیشن میں پرستاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یووراج سنگھ انکی پسندیدہ شخصیت ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے جب بھی یو وی کی زندگی پر فلم بنائی جائے وہ اس میں انکا کردار ادا کریں۔ واضح رہے عمران ہاشمی کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”اظہر“تین دن میں 20کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔اظہر میں عمران ہاشمی کے ہمراہ اداکارہ پراچی ڈیسائی ، نرگس فخری اور لارادتہ نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں

وقت اشاعت : 18/05/2016 - 13:10:18